- الإعلانات -

دفاتر مسمار کرنے سےبانی متحدہ کیلئے ہمدردیاں پیدا ہوں گی، مصطفیٰ کمال

کراچی میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہو ئے سابق ناظم کراچی کا کہناتھاکہ ایسے اقدامات نہ کئے جائیں جس سے الطاف حسین کے لئے دوبارہ ہمدردیاں پیدا ہوجائیں ایسے عمل سے گریز کیا جائے۔

مصطفیٰ کمال نے کہا کہ جس قوم کی مائیں اور بیٹیاں سبزیاں لینے نہیں نکلتی تھیں وہ اب انسداد دہشت گر دی کورٹ میں پیشیاں بھگت رہی ہیں،قائد نے اس قوم کو لہو لہان کر دیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ آپ دوسرے ملکوں کو خطوط لکھتے رہتے ہیں کہ وہ الطاف حسین کے خلاف کارروائی عمل میںلائے لیکن آپ نے اپنے ملک میں خود کیا کارروائی کی،حکومت وقت بتائے کہ اس نے اب تک الطاف حسین کے خلاف کیا کیا؟

مصطفیٰ کمال نے مزید کہا کہ ایم کیو ایم لندن کوئی چیز نہیں ہے، ایم کیو ایم صرف ایم کیو ایم پاکستان ہے،مہاجر قوم کو بے وقوف بنانے کا سلسلہ ختم کیا جائے،فاروق ستار بھائی سچ بولیں اور قوم پر رحم کریں،آپ کو سب کچھ معلوم ہے کب تک حقائق سے فرار اختیار کریں گے۔