- الإعلانات -

لوئر دیر: جماعت اسلامی کے رہنما قاتلانہ حملے میں محفوظ ، 3 جاں بحق

لوئر دیر میں جماعت اسلامی کے ضلعی رہنما شادد نواز خان قاتلانہ حملہ میں محفوظ جبکہ حملے آوار کی فائرنگ سے 2 پولیس اہل کاراور راہگیر بچہ جاں بحق ہوگئے ۔

پولیس کے مطابق رباط میں جماعت اسلامی کے ضلعی رہنما اور ڈسٹرکٹ کونسل لوئر دیر کے ممبر شاد نواز خان پرقاتلانہ حملہ اس وقت کیا گیا جب وہ اپنے گھر سے بازار کے لئے جارہے تھے۔

جماعت اسلامی کے مقامی رہنما گاڑی میں سوار تھے کہ پہلے سے گھات لگائے ہوئے دو حملہ آوار وں نے ان پر فائرنگ کردی جسکے نتیجے میں مقامی رہنما شادنواز خان محفوظ رہے ، فائرنگ کی زد میں آکر 2 پولیس اہلکار اور ایک راہ گیر بچہ جاں بحق ہوگئے۔

پولیس کی جوابی فائرنگ کے بعدایک حملہ آور گرفتار اور ایک نے دریائے پنجگوڑہ میں چھلانگ لگا دی پولیس کا کہنا ہے کہ چھلانگ لگانے والے ملزم کو تلاش کیا جارہا ہے ۔