- الإعلانات -

22اگست کا واقعہ منظم کارروائی تھی ، ڈی جی رینجرزسندھ

ڈی جی رینجرزسندھ میجرجنرل بلال اکبرنے کہا ہےکہ 22اگست کا واقعہ منظم کارروائی تھی ،کراچی پریس کلب کے قریب 2 بینکوں میں کام کرنے والےایم کیوایم لیبرڈویژن کےکارکنوں نے حملےکےلیے لڑکوں کو مختلف علاقوں سےجمع کیا۔

انہوں نے مزید کہا کہ گرفتار 6ملزمان کو پولیس کے حوالے کر رہے ہیں، بینک میں کام کرنے والے متحدہ کے لیبر ڈویژن کا ایک کارکن فرار ہے، جس کی تلاش جاری ہے۔

ڈی جی رینجرز نے مزید کہا کہ حملے میں ایم کیوایم کے سیکٹرا ور یونٹ کے کارکن ملوث تھے، مفرور ملزم بلند خان کو گرفتار افراد نے شناخت کیا ہے، گرفتارافراد نے حملے میں ملوث لوگوں کی نشاندہی کی ہے۔