- الإعلانات -

ایم کیو ایم پر پابندی لگائی جائے، آرمی چیف کوعلی زیدی کاخط

 کراچی:  پاکستان تحریک انصاف کے رہنما علی زیدی نے ایم کیوایم پر پابندی کیلیے آرمی چیف کوخط لکھ دیا۔

پی ٹی آئی کے مرکزی ڈپٹی سیکریٹری اطلاعات جمال صدیقی کے مطابق تحریک انصاف کے رہنما علی زیدی نے آرمی چیف جنرل راحیل شریف کو خط لکھا ہے جس میں کہاگیا ہے کہ قائد ایم کیو ایم الطاف حسین کی تقریر ملک دشمنی پرمبنی تھی۔ ہمیں وہ کراچی چاہیے جہاں ہمارے بچوں کو کسی کا خوف نہ ہو۔ انھوں نے آرمی چیف سے مطالبہ کیا ہے کہ ان لوگوں کے خلاف بھی کارروائی کی جائے جو اب بھی ایم کیو ایم کا ساتھ دے رہے ہیں۔ ہمارا مطالبہ ہے کہ ایم کیو ایم پر پاپندی لگائی جائے۔