- الإعلانات -

گوگل نے پاکستان میں اسٹریٹ ویو میپ کا آغاز کر دیا

لاہور :دنیا کی سب سے بڑی آئی ٹی کمپنی ’گوگل‘ نے پاکستان کے تاریخی مقامات کیلئے ا سٹریٹ ویو میپ سروس کا آغاز کر دیا جس کے بعد آج سے ایک درجن سے زائد ثقافتی عمارتوں کی 360 ڈگری تصاویر دنیا بھر میں دستیاب ہوں گی۔اس سے قبل یہ سروس امریکہ اور یورپ کے ترقی یافتہ ممالک کے مخصوص مقامات کیلئے ہی دستیاب تھی تاہم اب اس فہرست میں پاکستان کا نام بھی شامل ہو گیا ہے۔