- الإعلانات -

سندھ میں تین دن کیلئے سی این جی بند

سندھ بھر میں سی این جی اسٹیشنز تین روز کے لیے بند کردیے گئے۔ سوئی سدرن گیس کے ترجمان کے مطابق سندھ بھر میں جمعہ سے پیر تک سی این جی اسٹیشنز بند رہیں گے ۔

ترجمان نے بتایاکہ تمام سی این جی اسٹیشنز 20 مئی صبح 8 بجے سے 23 مئی صبح 8 بجے تک بند رہیں گے۔ ترجمان کا کہنا تھاکہ گیس بندش کا فیصلہ گھریلو صارفین کی ضرورت کو پورا کرنے کےلیے کیا گیا ہے۔

ترجمان کے مزید بتایا کہ جنرل انڈسٹری اور کیپٹو پاور کو 22 مئی صبح 8 بجے 24 گھنٹےکیلئے گیس نہیں ملےگی۔