- الإعلانات -

بلاول کی امریکی وزیر خارجہ سے ملاقات کے دوران پروٹوکول کی سنگین غلطی

امریکی وزیر خا رجہ انٹونی بلنکن اور وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری کے درمیان ملاقات کے آغاز پر پروٹوکول کی ایک فاش غلطی دیکھنے میں آئی۔ ملاقات کے کمرے میں امریکا اور پاکستان کے جھنڈے لگے ہوئے تھے، امریکی وزیر خارجہ ٹونی بلنکن پاکستانی جھنڈے اور پاکستانی وزیر خا رجہ بلاول بھٹو زرداری امریکی پرچم کے سامنے کھڑے ہو گئے۔

دونوں ممالک کے وزرائے خارجہ ملاقات سے قبل اپنے ابتدائی کلمات ادا کرتے رہے اور دونوں وزرائے خارجہ کی معاونین کی ٹیمیں بھی پروٹوکول کی اس غلطی سے ناواقف اور خاموش رہیں جبکہ دونوں ممالک کی جانب سے میڈیا کو ریلیز کی جانے و الی ویڈیو بھی اسی طرح جاری ہو گئی۔

یہ ویڈیو سوشل میڈیا کیلئے ایک نیا موضوع اور تبصروں کا باعث ہوگا کیونکہ امریکی وزیر خارجہ کو امریکا کی نمائندگی کرتے ہوئے امریکی جھنڈے اور پاکستان کی نمائندگی کرتے ہوئے بلاول بھٹو زرداری کو پاکستانی پرچم کے سامنے کھڑا ہونا تھا۔ بلاول بھٹو نے اٹلی کے وزیر خارجہ سے بھی ملاقات کی جبکہ امریکی ٹی وی سی این این سے انٹرویو بھی ان کی آج مصروفیات کا حصہ ہے۔