- الإعلانات -

پائیدار ترقی کا سفر جاری: انٹر نیشنل واٹر مینجمنٹ انسٹیٹیوٹ کے اسلام آباد آفس کا افتتاح

انٹر نیشنل واٹر مینجمنٹ انسٹیٹیوٹ پاکستان نے اسلام آباد میں اپنے آفس کے افتتاح کے سلسلے میں ایک تقریب کا انعقاد کیا، جس میں IWMI, PARC، ڈویلپمنٹ سیکٹر کے اعلی افسران کے علاوہ وزارت برائے موسمیاتی تبدیلی، وزارت برائے فوڈ سیکورٹی اور دیگر حکومتی اداروں کے نمائندوں نے شرکت کی۔
انٹر نیشنل واٹر مینجمنٹ انسٹیٹیوٹ مختلف تحقیق اور مباحثوں کے ذریعے آبی وسائل کو محفوظ بنانے اور اس کے دیر پا استعمال کو یقینی بنانے کے لیے کوشاں ہے۔

آفس کا افتتاح انٹر نیشنل واٹر مینجمنٹ انسٹیٹیوٹ کی ڈپٹی ڈائریکٹر جنرل ریچل مکڈونل نے کیا۔ اس موقع پر ان کا کہنا تھا کہ انٹر نیشنل واٹر مینجمنٹ انسٹیٹیوٹ تحقیق کے ذریعے پائیدار ترقی کو حاصل کرنے کے لیے گامزن ہے تاکہ حکومت پاکستان پائیدار ترقی کے اہداف حاصل کر سکے۔
انٹر نیشنل واٹر مینجمنٹ انسٹیٹیوٹ پاکستان کے انچار ج اور وسطی ایشیا کے انچارج ڈاکٹر محسن حفیظ کا کہنا تھا کہ انٹر نیشنل واٹر مینجمنٹ انسٹیٹیوٹ مختلف پراجیکٹس کے ذریعے آبی وسائل کے دیر پا استعمال کے لیے کوشاں ہے


اس موقع پر ایک نشست کا اہتمام بھی کیا گیا جس میں حکومت اور ڈویلپمنٹ سیکٹر سے منسلک ماہرین نے شرکت کی۔انٹر نیشنل واٹر مینجمنٹ انسٹیٹیوٹ کا اسلام آباد آفس نیشنل ایگری کلچرل ریسرچ سنٹر (NARC) کی حدود میں واقع ہے۔