- الإعلانات -

گرفتاریوں کی فہرست تیار ہے، عمران خان کی گرفتاری ہوسکتی ہے: شیخ رشید 

اسلام آباد: سابق وزیر داخلہ شیخ رشید نے شیریں مزاری کی گرفتاری پر رد عمل کا اظہار کیا ہے۔ شیخ رشید نے کہا کہ یہ ملک کو انارکی کی طرف لے جائیں گے کیونکہ انہیں ڈیڑھ سال کی چھوٹ نہیں ملی۔

انہوں نے کہا کہ حکومت نے اسلام آباد اور راولپنڈی کے نئے آئی جی تعینات کردیے ہیں ، ایس ایچ اوز بھی اپنے لگادیے ہیں جب کہ انہوں نے گرفتاریوں کے لیے فہرستیں تیارکرلی ہیں، شیریں مزاری کی گرفتاری اس سلسلے کی پہلی کڑی ہے۔

شیخ رشید نے خدشہ ظاہر کیا کہ عمران خان کی گرفتاری ہوسکتی ہے۔