- الإعلانات -

عوام میں دوستانہ تعلقات پیدا کریں، جسٹس (ر) ناصرہ جاوید کی اپوزیشن اور حکومت سے اپیل

جسٹس ریٹائرڈ ناصرہ جاوید اقبال نے اپوزیشن اور حکومت سے اپیل کی ہے کہ موجودہ حالات میں لوگوں میں ہم آہنگی اور آپس میں دوستانہ تعلقات پیدا کریں۔ جسٹس ریٹائرڈ ناصرہ جاوید اقبال نے حکومت اور اپوزیشن سے یہ درخواست ناصرہ جاوید اقبال کی اس اپیل پر سینئر رہنما تحریک انصاف ریاض فتیانہ نے کہا کہ تحریک انصاف الیکشن کے یک نکاتی ایجنڈے پر حکومت سے مذاکرات کے لیے تیار ہے۔

جواب میں وفاقی وزیراحسن اقبال کا کہنا تھاکہ اس وقت صورتحال اتنی سنگین ہے کہ سیاسی درجہ حرارت سب کو مل کر کم کرنا چاہیے۔

انہوں نے کہا کہ اگر تحریک انصاف الیکشن کے بارے کوئی بات چیت کرنا چاہتی ہے تو وہ لانگ مارچ کی کال واپس لے اور مذاکرات کے لیے اپنی ٹیم اناؤنس کریں، بات چیت کے ذریعے ہی مسائل حل کرسکتے ہیں۔