- الإعلانات -

وزیراعظم محمد نوازشریف نے گوادر منصوبوں کا افتتاح کر دیا-

گوادر :یکم ستمبر  وزیراعظم محمد نوازشریف نے جمعرات کو یہاں ایک ڈیم ،گوادر فری زون،بزنس کمپلیکس سمیت متعدد ترقیاتی منصوبوں کا افتتاح کر دیا

جن کا مقصد ملک کے دور افتادہ علاقوں کو مرکزی دھارے میں لانا اور ترقی و خوشحالی کے ثمرات سے مستفید کرنا ہے۔

گورنر بلوچستان محمد خان اچکزئی، وزیراعلیٰ نواب ثناءاللہ زہری ، وفاقی وزیر منصوبہ بندی و ترقی احسن اقبال،وفاقی وزیر پورٹ و شپنگ میرحاصل خان بزنجو اور قومی سلامتی مشیر لیفٹیننٹ جنرل(ر) ناصر جنجوعہ بھی وزیراعظم کے ہمراہ تھے۔

تقریب میں پاکستان میں چین کے سفیر سن وائی دونگ بھی موجود تھے۔ اس موقع پر وزیراعظم کو مختلف منصوبوں کے بارےم یں بریفنگ دی گئی۔ وزیراعظم نے گوادر میں 23 سو ایکڑ پر مشتمل گوادر فری زون کا سنگ بنیاد رکھا جسے چائنہ اوورسیز پورٹ ہولڈنگ کمپنی تعمیر کرے گی۔

گوادر فری زون کا انفراسٹرکچر ایک سال میں تعمیر ہو گا، گوادر فری زون میں انڈسٹریل یونٹس تعمیر ہوں گے۔ یہ فری زون 23 سال کیلئے ٹیکس سے مستثنیٰ ہو گا-