- الإعلانات -

وزیر خزانہ اسحاق ڈار کی سیالکوٹ چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری سے ملا قات

حکومت برآمد کنندگان کو ہر ممکن مدد و سہولیات فراہم کرنا چاہتی ہے، اس سلسلہ میں ایکسپورٹ ریفنڈز کی جلد ادائیگی یقینی بنائی جائے گی

اسلام آباد : وفاقی وزیر خزانہ سینیٹر اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ حکومت برآمد کنندگان کو ہر ممکن مدد و سہولیات فراہم کرنا چاہتی ہے، اس سلسلہ میں ایکسپورٹ ریفنڈز کی جلد ادائیگی یقینی بنائی جائے گی۔ وہ سیالکوٹ چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے وفد سے بات چیت کر رہے تھے جس نے خواجہ مسعود اختر کی قیادت میں جمعرات کو یہاں ان سے ملاقات کی۔ وفاقی وزیر برائے پانی و بجلی خواجہ محمد آصف بھی وفد کے ہمراہ تھے۔ اس موقع پر وفد نے برآمد کنندگان کو واجب الادا ریفنڈز کی ادائیگی پر وفاقی وزیر کا شکریہ ادا کیا اور کہا کہ حکومت کے اس اقدام سے ایکسپورٹرز کی مالی مشکلات حل ہوئی ہیں۔