- الإعلانات -

عمران خان کا امریکہ سے متعلق بڑا بیان

سابق وزیراعظم اور چیئرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان بونیر میں جلسے سے خطاب کر رہے ہیں۔
جلسے سے خطاب کے دوران انہوں نے کہا کہ امریکا بھی مضبوط پاکستان نہیں دیکھنا چاہتا۔
اپنے خطاب میں عمران خان نے کہا کہ آج کوشش کی جارہی ہے کہ غداری کا مقدمہ کرکے مجھے راستے سے ہٹایا جائے۔
بونیرکےعلاقے سواڑئی میں پی ٹی آئی کےجلسےمیں وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا محمود خان، پرویزخٹک اور دیگرمرکزی و صوبائی قائدین عمران خان کےہمراہ ہیں۔
جلسہ گاہ کو بینرز اور پی ٹی آئی کے جھنڈوں سے سجایا گیا ہے، پولیس کے مطابق جلسے کیلئے سکیورٹی کے سخت انتظامات کیے گئے ہیں اور 1200 پولیس اہلکار جلسہ گاہ کی سکیورٹی کے فرائض سرانجام دے رہے ہیں۔