- الإعلانات -

بروقت کارروائی کر کے جانی نقصان سے بچانا قابل تحسین ہے: وزیراعظم

لاہور : وزیراعظم نواز شریف نے پشاور میں دہشت گردوں کے خلاف کامیاب آپریشن پر سیکیورٹی فورسز کو خراج تحسین پیش کیا ہے

چیف جنرل راحیل شریف کا کہنا ہے کہ سیکیورٹی فورسز نے موثر کارروائی کر کے شہریوں کی جان بچا لی .آرمی چیف جنرل راحیل شریف نے بھی سیکیورٹی فورسز اور پولیس کو فوری کارروائی پر خراج تحسین پیش کیا ہے۔
وزیراعظم نوازشریف نے سیکیورٹی فورسز کی کارکردگی کو سراہتے ہوئے کہا ہے کہ جانی نقصان سے بچا کر دہشت گردوں کو مارنا قابل تحسین عمل ہے ۔ پشاورحملہ ناکام بنانا ثابت کرتا ہے سیکیورٹی فورسز کسی بھی چیلنج سے نمٹنے کی صلاحیت رکھتی ہیں ۔
دوسری جانب آرمی چیف جنرل راحیل شریف نے بھی سیکیورٹی فورسز اور پولیس کو فوری کارروائی پر خراج تحسین پیش کیا ہے ۔ ان کا کہنا ہے فورسز نے موثر کارروائی کر کے شہریوں کی جان بچالی ، ملک بھر سے دہشت گردی کا خاتمہ کر کے رہیں گے ۔