- الإعلانات -

حلیم عادل شیخ کی حفاظتی ضمانت کی درخواست مسترد

اسلام آباد ہائیکورٹ نے پی ٹی آئی رہنما حلیم عادل شیخ کی حفاظتی ضمانت کی درخواست مسترد کر دی۔ اسلام آباد ہائیکورٹ کے چیف جسٹس اطہر من اللہ نے سندھ اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر حلیم عادل کی حفاظتی ضمانت کی درخواست پر سماعت کی۔

درخواست گزار کے دلائل پر جسٹس اطہر من اللہ نے کہا کہ یہ عدالت پہلے ہی ایک مقدمے میں حفاظتی ضمانت دے چکی ہے، حلیم عادل کو 3ہفتےکی حفاظتی ضمانت دی تھی، حفاظتی ضمانت کے دوران انہیں متعلقہ عدالت میں پیش ہونا تھا۔

چیف جسٹس نے مزید کہا کہ یہ عدالت سندھ ہائیکورٹ کے دائرہ اختیارمیں نہیں جاسکتی اس لیے درخواست گزار کو سندھ ہائیکورٹ سے رجوع کرنا چاہیے۔ بعد ازاں عدالت نے حلیم عادل کے وکیل کی عدالت سے آج سندھ اسمبلی اجلاس کے لیے ضمانت دینے کی استدعا مسترد کردی۔