- الإعلانات -

پاکستان سے رواں سال نومبر تک تقریباً تین لاکھ افغان مہاجرین کی واپسی متوقع

اسلام آباد : پاکستان سے رواں سال نومبر تک تقریباً تین لاکھ افغان مہاجرین کی واپسی متوقع ہے، گذشتہ روز600 خاندان وطن واپس پہنچ گئے۔

وزارت سیفران کے حکام کے مطابق ملک بھر سے رجسٹرڈ غیررجسٹرڈ افغان مہاجرین کی واپسی کا عمل جاری ہے۔ گذشتہ روز600 خاندان افغانستان واپس پہنچ گئے ہیں۔ واپس جانے والے رجسٹرڈ افغان مہاجرین کو یو این ایچ سی آر کے وی آر اے فارم کی تصدیق کے بعد افغانستان میں قائم یو این سی ایچ آر کے ادارے کی جانب سے وی آر اے فارم وصول کرکے 400 امریکی ڈالر رجسٹرڈ افغان مہاجرین کو فی فرد کے حساب سے دیئے جارہے ہیں۔

حکام کے مطابق رواں سال15 نومبرتک تین لاکھ افغان مہاجرین کی واپسی متوقع ہے، واپس جانے والے افغان مہاجرین کی تعداد میں روزبروز اضافہ ہورہا ہے۔