- الإعلانات -

پیٹرولیم ڈیلرز ایسوسی ایشن کی طرف سے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ مسترد

پیٹرولیم ڈیلرز ایسوسی ایشن نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کیا گیا حالیہ اضافہ مسترد کر دیا۔ پٹرولیم ڈیلرز ایسوسی ایشن اسلام آباد کے ترجمان نعمان علی بٹ نے کہا ہے کہ حکومت پیٹرولیم قیمتوں میں اضافہ فی الفور واپس لے، ابھی تک پاکستان کی تاریخ میں اتنا زیادہ اضافہ نہیں ہوا۔

واضح رہے کہ ایک دن قبل ہی وفاقی وزیر نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کا اعلان کیا، جس کے بعد پاکستان میں پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں آسمان کو چھو رہی ہیں۔ ان کے مطابق پیٹرول کی قیمت میں 24.03 روپے فی لٹر اضافہ کیا جارہا ہے جبکہ ڈیزل پر 59.16 روپے، لائٹ ڈیزل آئل پر 39.16 روپے اور مٹی کے تیل پر 39.49 روپے فی لیٹر کے حساب سے اضافہ کیا گیا ہے۔

قیمتوں میں اضافے کے بعد پیٹرول کی نئی قیمت 233.89 روپے ہو گئی ہے، جبکہ ڈیزل 263.31 روپے، مٹی کا تیل 211.43 روپے اور لائٹ ڈیزل آئل 207.47 روپے کا ہو گیا ہے۔