- الإعلانات -

چیف الیکشن کمشنر کی تعیناتی تحریک انصاف کی سب سے بڑی غلطی تھی: حماد اظہر

پاکستان تحریک انصاف کے رہنما حماد اظہر نے کہا ہے کہ چیف الیکشن کمشنر سکندر سلطان راجا کی تعیناتی ہماری سب سے بڑی غلطی تھی اور ماضی میں تعیناتیوں کے معاملے اُن سے کئی غلطیاں ہوئیں ہیں۔ سابق وفاقی وزیر لاہور میں صوبائی الیکشن کمشنر کے دفتر آئے جہاں انھوں نے ووٹ کی تصدیق کیلئے 8300 پر کیے جانے والے پیغام پر پیسے کاٹنے کا اقدام چیلنج کیا۔

بعد ازاں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے حماد اظہر نے کہا کہ لاکھوں ووٹرز کے ووٹ دوسرے حلقوں یا شہروں میں منتقل کر دیے گئے ہیں، تحریک انصاف کو چیف الیکشن کمشنر کی غیر جانبداری پر شدید تحفظات ہیں۔ ان کے مطابق پنجاب میں ضمنی انتخابات والے 20 حلقوں میں ووٹرز کی تصدیق 2018ء کی فہرستوں کو سامنے رکھ کر کی جائے۔

حماد اظہر کا مزید کہنا تھا کہ قومی سلامتی کمیٹی کے اجلاس میں بتایا گیا کہ واضح مداخلت ہوئی ہے، امپورٹڈ حکومت ‘ووٹ کو عزت دینے’ سے نہیں بلکہ بیرونی سازش سے وجود میں آئی ہے، یہ نالائقوں کا ٹولہ ہے، مفتاح اسماعیل اور رانا ثنااللہ جیسے لوگوں کو قوم پر مسلط کر دیا گیا ہے، ہمارا مطالبہ جلد الیکشن کا ہے