- الإعلانات -

"عمران خان ملک کوتباہی کےدہانے پرچھوڑکرگئے” : خواجہ آصف

اتحادی حکومت میں شامل وفاقی وزراء خواجہ آصف، قمر زمان کائرہ، مفتی اسعد محمود اور مصدق ملک نے مشترکہ پریس کانفرنس کی

پریس کانفرنس میں خواجہ آصف کا کہنا تھا پاکستانی کی معیشت ہمیں کھنڈرحالت میں ملی، عمران خان ملک کوتباہی کےدہانےپرچھوڑکرگئے،مہنگائی پوری دنیاکامسئلہ ہے۔

پیپلز پارٹی کے قمر زمان کائرہ نے کہا مشکل فیصلے کرنے کے علاوہ ہمارے پاس کوئی آپشن نہیں ہے۔

جبکہ جمیعت علمائے اسلام کے مفتی اسعد محمود کے مطابق ان کے پاس پیٹرول کی قیمتوں کوبڑھانےکےعلاوہ کوئی چارہ نہیں تھا۔

مسلم لیگ ن کے مصدق ملک نے کہا کہ عمران خان نے سیاسی فیصلہ کر کے ہمارے لیے بارودی سرنگ بچھائی،لیکن ہم مشکل فیصلے کر کے اس بحران سے نکلیں گے۔