- الإعلانات -

"اوورسیز پاکستانی ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتےہیں”: حنا ربانی کھر

وزیر مملکت برائے خارجہ حنا ربانی کھر کا کہنا ہے کہ ہم پُرامید ہیں کہ گرے لسٹ سےنکل جائیں گے،ان کے مطابق اس بارہم نے تمام اہداف حاصل کرلیے ہیں،اب اجلاس کے آخری سیشن کےفیصلےکا انتظار ہے، فیٹف کی پریس کانفرنس کے بعد سب کچھ واضح ہوجائےگا۔

حنا ربانی کھر نے کہا کہ اوورسیزپاکستانیوں کے مسائل حل کرنااولین ترجیح ہے، اوورسیز پاکستانی ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتےہیں۔

وزیر مملکت برائے خارجہ کا مزید کہنا تھا کہ وزیراعظم اوروزیر خارجہ جلد جرمنی کا دورہ کرینگے ، ہم بطور پاکستانی پڑوسیوں کے ساتھ بہتر تعلقات کا خواہاں ہیں۔