- الإعلانات -

پاکستان کے مختلف حصوں میں زلزلے کے جھٹکے

اسلام آباد ، پنجاب اورخیبر پختونخوا کے مختلف علاقوں سمیت آزاد کشمیر میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے۔

خیبر پختونخواہ میں پشاور مردان،صوابی اورگردونواح میں زلزلےکے جھٹکے محسوس کیے گئے، اس کے علاوہ سوات اور نوشہرہ میں بھی جھٹکوں سے زمین ہل گئی، مہمند، ہنگو،چارسدہ ،ایبٹ آباد،کوہاٹ،بونیر، مالاکنڈ میں بھی زلزلے کی اطلاعات ہیں۔

ذرائع کے مطابق وفاقی دارالحکومت اسلام آباد اورگردونواح میں بھی زلزلے کے آثار محسوس ہوئے۔ پنجاب میں جھنگ،سرگودھا ،فیصل آباد میں زلزلے کے جھٹکوں نے خوف و ہراس پھیلا دیا،علاوہ ازیںکندیاں اورٹیکسلا سمیت آزادکشمیرمیں بھی زلزلےکے جھٹکے محسوس کیے گئے۔

محکمہ موسمیات کے ذرائع نے بتایا ہے کہ ریکٹراسکیل پرزلزلےکی شدت 5 ریکارڈکی گئی، جبکہ زلزلہ پیما مرکز کے مطابقزلزلےکی گہرائی 218 کلومیٹرتھی، اور زلزلے کامرکزافغانستان اورتاجکستان کی سرحد کے قریب تھا۔