- الإعلانات -

"الحمدللہ وائٹ لسٹ کی طرف واپسی پاکستان کی بڑی کامیابی ہے ” : وزیراعظم شہباز شریف

وزیراعظم پاکستان میاں شہبازشریف نے ایف اے ٹی ایف کےاعلان کاخیرمقدم کیا اورقوم کومبارک باد دی ہے۔

وزیراعظم نے کہا کہ الحمدللہ! وائٹ لسٹ کی طرف واپسی پاکستان کی بڑی کامیابی ہے، وہ اس پر تمام حکومتی اداروں،شخصیات اورمتعلقہ ٹیم کومبارک دیتے ہیں۔

شہباز شریف نے فردا فرداسب کے کردار کی تعریف کی اور کہا کہ آپ سب کی کاوشیں رنگ لائی ہیں، وزیرمملکت حناربانی کھر،وزارت خارجہ کی ٹیم کی کارکردگی کوبے حدسراہتا ہوں،ان کے ساتھ ساتھ بنیادی سیل میں شامل فوجی،سول قیادت اورٹیم کی کاوشیں بھی لائق تحسین ہیں، بلاشبہ یہ کریڈٹ ان سب کو جاتاہےجومسلسل اس قومی کاوش کےلیےکام کررہےتھے ۔

وزیر اعظم کے مطابق فیٹف کابیان پاکستان کی عالمی ساکھ کی بحالی کااعتراف ہے، ا ن شاء اللہ!ایسی مزیدخوش خبریاں آنےوالےوقت میں پاکستان کامقدربنیں گی ، وائٹ لسٹ میں واپسی سےاقتصادی صورتحال بہتربنانےمیں مددملےگی۔