- الإعلانات -

سکیورٹی فورسز کا وسطی مکران کے پہاڑی سلسلے میں آپریشن

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق خفیہ اطلاع پر سکیورٹی فورسز نے وسطی مکران کے پہاڑی سلسلے میں آپریشن کیا، آپریشن میں کئی دہشت گرد ہلاک ہوئے، ہلاک دہشت گرد سکیورٹی فورسز کی چوکیوں پر حملوں میں ملوث تھے، دہشت گردوں کے قبضے سے بھاری مقدار میں اسلحہ، گولہ بارود برآمد اور مواصلاتی آلات بھی برآمد ہوئے۔

تفصیلات کے مطابق دہشت گرد پروم اور پنجگور کے نواحی علاقوں میں سکیورٹی فورسز کانوائے پر آئی ای ڈیزحملوں میں بھی مصروف تھے۔ آئی ایس پی آر کا مزید کہنا ہے کہ آپریشن میں مختلف نوعیت کے ہتھیار اور گولیاں برآمد ہوئیں، جبکہ یہ اسلحہ و ایمونیشن دہشت گردوں نے علاقے کے امن و سلامتی کو متاثر کرنے کے لیے استعمال کرنا تھا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق قوم کے ساتھ مل کر سکیورٹی فورسز بلوچستان کے امن، استحکام ا ور ترقی کو سبوتاژ کرنے کی کوششیں ناکام بنانے کے لیے پرعزم ہیں۔