- الإعلانات -

ملک کے مختلف علاقوں میں وقفے وقفے سے بارش کا سلسلہ جاری

بارشوں کا نیا سلسلہ ملک کے بالائی اور وسطی علاقوں میں داخل ہو گیا، جس کے باعث ملک کے مختلف علاقوں میں بارش کا سلسلہ جاری ہے۔

وفاقی دارالحکومت اسلام آباد اور راولپنڈی میں موسلادھار بارش جاری ہے، جبکہ فتح جنگ، اٹک اور جہلم میں بھی وقفے وقفے سے بارش کا سلسلہ چل رہا ہے۔

خیبر پختونخواہ، پنجاب، گلگت بلتستان اور آزاد کشمیر کے بیشتر علاقوں میں گرج چمک کے ساتھ بارش دیکھنے میں آ رہی ہے۔

سندھ میں لاڑکانہ، جیکب آباد، خیرپور، میرپور ماتھیلو، سکھر میں بھی بارش کی اطلاعات ہیں۔

بارش کے باعث ملک کے مختلف علاقوں میں بجلی کے فیڈرز ٹرپ کر گئے ،فیڈرز ٹرپ ہونے کے باعث بجلی کی فراہمی معطل ہو گئی ہے۔

سکھرمیں تیز ہواؤں سے متعدد درخت اکھڑ گئے اورسائن بورڈز گر گئے، ،طوفانی بارش کے باعث سیپکو مواصلاتی نظام دھرم بھرم ہو گیا، جبکہ تیز ہواؤں اور بارش کے باعث تاریں اور بجلی کے پولز گر گئے ہیں۔

دوسری طرف روہڑی میں درخت رکشہ پر گر گیا جس سے رکشہ ڈرائیور جاں بحق اور ایک شخص زخمی ہو گیا۔ جنوبی پنجاب میں ترنڈہ محمد پناہ، راجن پور، خان بیلہ اور احمد پور شرقیہ میں بھی بارش جاری ہے۔