- الإعلانات -

عثمان بزدار مشکل میں پھنس گئے، سرکاری اراضی اپنے نام کروانے پر اینٹی کرپشن میں مقدمات درج

سابق وزیر اعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کے خلاف سرکاری اراضی اپنے نام کروانے پر اینٹی کرپشن میں مقدمات درج کرلیے گئے ہیں جن میں اُن کے بھائیوں کو بھی نامزد کیا گیا ہے۔

ذرائع کے مطابق ڈپٹی کمشنر ڈیرہ غازی خان کی انکوائری رپورٹ کی بنیاد پر عثمان بزدار کے خلاف مقدمات درج کئے گئے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق مقدمات میں سرکاری زمین کو جعل سازی سے اپنے نام منتقل کروانے کی دفعات شامل ہیں، جبکہ متن میں لکھا گیا ہے کہ سردار عثمان بزدار اور ان کے بھائیوں نے تونسہ میں کروڑوں روپے مالیت کی 900 کنال سرکاری زمین کی الاٹمنٹ کے بارے میں جعلی لیٹر تیار کروایا اور 1986ء میں منتقلی ظاہر کر کے زمین ہتھیا لی۔ ملزمان کے خلاف تھانہ اینٹی کرپشن ڈی جی خان میں مقدمات درج کر کے تفتیش کا آغاز کر دیا گیا ہے۔