- الإعلانات -

وزیراعظم کی ہدایت پر افغان زلزلہ متاثرین کے لیے امداد روانہ

وزیراعظم پاکستان کی خصوصی ہدایت پر افغان زلزلہ متاثرین کیلئےامداد ی سامان بھجوا دیا گیا ۔

ذرائع کے مطابق 8 ٹرکوں پرمشتمل کھیپ خیموں، ترپالوں، کمبلوں اورضروری ادویات پر مشتمل ہے۔ نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی(این ڈی ایم اے) کے زیر انتظام زلزلہ متاثرین کے لیے امدادی کھیپ کل رات روانہ کی گئی۔

وزیر اعظم شہباز شریف نے کہا کہ پاکستان مشکل کی اس گھڑی میں افغان حکومت اور عوام کی ہرممکن مدد اور تعاون کے لیے تیار ہے۔