- الإعلانات -

برطانوی سکھ سپاہیوں کے 12 رکنی وفد کا دورہ پاکستان

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) نے بتایا ہے کہ برطانوی سکھ سپاہیوں کے ایک 12 رکنی وفد نے جنرل ہیڈ کوارٹرز (جی ایچ کیو) کا دورہ کیا اور آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے ملاقات کی۔

آئی ایس پی آر کے مطابق اس موقع پر آرمی چیف نے کہا کہ کرتارپور راہداری پاکستان کی مذہبی آزادی اور ہم آہنگی کے لیے غیر متزلزل عزم کا عملی مظہر ہے، پاکستان میں تمام مذاہب کا احترام کیا جاتا ہے، پاکستان ملک میں مذہبی سیاحت کے فروغ کی ضرورت کو تسلیم کرتا ہے۔

آئی ایس پی آر نے مزید بتایا کہ برطانوی فوج کے سکھ افسران نے لاہور میں شاہی قلعہ، بادشاہی مسجد، دربار حضرت میاں میرؒ، حویلی نونہال سنگھ، گوردوارہ جنم استھان گرو رام داس کا دورہ کیا۔ بعد ازاں برطانوی وفد نے واہگہ بارڈر لاہور میں پرچم اتارنے کی تقریب بھی دیکھی۔

آئی ایس پی آر کے مطابق سکھ افسران نے دورے کے آخری حصے میں قبائلی علاقوں کا بھی دورہ کیا۔