- الإعلانات -

اسحاق ڈار نے پاکستان واپسی کی تصدیق کر دی

سابق وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے برطانوی خبر رساں ادارے کو انٹرویو دیتے ہوئے اپنے پاکستان واپس آنے کی تصدیق کی۔

اسحاق ڈار کا کہنا تھا کہ میری پاکستان واپسی مصدقہ ہے، آج کل واپسی کی تیاریوں میں مصروف ہوں۔

انھوں نے کہا کہ واپس آ کر بطور سینیٹر حلف اٹھاؤں گا، تاہم وفاقی وزیرخزانہ کا قلمدان سونپنے کا فیصلہ پارٹی کی صوابدید پر ہے۔

سابق وزیر خزانہ نے پی ٹی آئی پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ عمران خان کے دورِ حکومت میں ان پرجھوٹا مقدمہ قائم کیا گیا، اس جعلی مقدمے کی کوئی بنیاد نہیں ہے۔

انھوں نے وضاحت کرتے ہوئے بتایا کہ مقدمہ ان کے ٹیکس ریٹرن پر بنایا گیا، حالانکہ وہ ایسے شخص ہیں جو ٹیکس ریٹرن جمع کرانے میں کبھی تاخیر نہیں کرتے۔