- الإعلانات -

چین پاکستان کا قابل اعتماد دوست ہے، وزیراعظم شہباز شریف

وزیراعظم شہباز شریف سے کمیونسٹ پارٹی آف چائنہ کے ڈائریکٹر خارجہ امور کمیشن یانگ جی چی نے ملاقات کی۔

ملاقات کے دوران وزیر اعظم نے کہا کہ چین پاکستان کاقابل اعتماد دوست ہے، اس نے ہمیشہ ہماری حمایت کی ہے۔

شہباز شریف نے بات جاری رکھتے ہوئے کہا کہ پاکستان نے چین کے تجربات سے بہت کچھ سیکھا ہے، عوام کی بہبود کے مشترکہ وژن کو عملی جامہ پہنچانے کے لیے چین کے ساتھ مل کر کام کرنے کے لیے تیار ہیں۔ شہباز شریف نے سی پیک منصوبوں کی جلد تکمیل کے عزم کا اظہار بھی کیا۔

اس موقع پر وزیراعظم نے کراچی میں چینی شہریوں پر دہشتگرد حملے کی پُرزور مذمت کرتے ہوئے کہا کہ حملےمیں ملوث افراد کو انصاف کے کٹہرے میں لائیں گے، اور چینی شہریوں کا تحفظ یقینی بنائیں گے۔

وزیراعظم شہباز شریف نے یانگ جی چی کو مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوج کی انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیوں سے بھی آگاہ کیا۔