- الإعلانات -

سابق صدر اور شریک چئیرمین پیپلزپارٹی دسمبر تک وطن واپس آجائیں گے-منظوروسان

کراچی: منظوروسان کا کہنا ہے کہ سابق صدر آصف زرداری رواں برس ہی ملک واپس آئیں گے اور بے نظیر بھٹو کی برسی پر خطاب بھی کریں گے۔

سابق صدر آصف زرداری سے  صوبائی وزیرصنعت منظور وسان نے فون پر بات کی جس میں ملک کی موجودہ خصوصاً سندھ کی سیاسی صورتحال اور حکومتی امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ منظور وسان کا کہنا تھا کہ سابق صدر اور شریک چئیرمین پیپلزپارٹی دسمبر تک وطن واپس آجائیں گے اور شہید بے نظیر بھٹو کی برسی میں شرکت اور خطاب بھی کریں گے۔ صوبائی وزیر نے کہا کہ سابق صدر نے 2018 کے عام انتخابات کی تیاری اور عوام سے رابطے کی ہدایت بھی کی ہے۔

منظور وسان نے ایک بار پھر پیش گوئی کرتے ہوئے بتایا کہ ستمبر اور اکتوبر میں ملکی سیاسی صورتحال میں تیزی اورگرمی آئے گی اور اس میں پیپلزپارٹی کا اہم کردار ہوگا اور ہماری جماعت ایک بار پھر سب سے بڑی سیاسی جماعت بن کر سامنے آئے گی۔