- الإعلانات -

بھارت کی طرف سے پاکستان کے ٹوئٹر اکاؤنٹس کی بندش

گذشتہ روز ترجمان دفتر خارجہ نے بتایا کہ بھارتی ناظم الامور کی دفتر خارجہ طلبی کی گئی اور بھارت کی طرف سے پاکستانی ٹوئٹر اکاونٹس کی بندش پر احتجاج کیا گیا۔

خبر کے مطابق بھارت نے پاکستان کے سفارتی مشنز سمیت 80 ٹویٹر اکاؤنٹس بند کر رکھے ہیں، سفارتی مشنز میں ایران، ترکی، مصر ، اقوام متحدہ سمیت اہم ادارے شامل ہیں۔

ترجمان دفتر خارجہ کا کہنا تھا کہ بھارتی ناظم الامور کو بتایا گیا کہ یہ پابندیاں عالمی قواعد و ضوابط کے خلاف ہیں، بھارت فوری طور پر سفارتی مشنز کے اکاؤنٹس بند کرنے کے اقدام کو واپس لے ، بھارت کو بین الاقوامی اصولوں کی پاسداری کرنی چاہے۔