- الإعلانات -

 امریکی سازش کے تحت 22کروڑ عوام کی منتخب حکومت کو ہٹایا گیا

اسلام آباد: ۔۔۔۔۔۔ سابق وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ میر جعفر اور میر صادق نے مل کر سازش کی۔ امریکی سازش کے تحت 22کروڑ عوام کی منتخب حکومت کو ہٹایا گیا، میں ملکی اداروں کیخلاف جنگ کرنے یا نقصان کرانے نہیں نکلا تھا۔ ، کبھی نہیں سوچا کہ باہر کا پاسپورٹ لے لوں، پاکستان کے علاوہ کہیں اور رہنے کا سوچا بھی نہیں، امپورٹڈ حکومت میں بیٹھے لوگوں کا جینا مرنا پاکستان میں نہیں، زرداری اور شہباز شریف کی جائیدادیں ملک سے باہر ہیں، روپیہ گرتا ہے تو ان کی دولت بڑھتی ہے کیونکہ ان کے اثاثے ڈالرز میں ہیں، آصف زرداری نے حسین حقانی کے ذریعے امریکی سپہ سالار کو پیغام دیا کہ مجھے بچا لو، نواز شریف نے مودی کو شادی پر بلایا تھا۔  اسلام آباد کے پریڈ گراؤنڈ میں پاکستان تحریک انصاف کی جانب سے مہنگائی، سیاسی عدم استحکام، بے تحاشا لوڈ شیڈنگ اور پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کے خلاف احتجاجی جلسہ سے خطاب کرتے ہوئے سابق وزیراعظم نے کہا کہ میں اپنے اداروں کیخلاف جنگ کرنے نہیں نکلا۔ ملک بھر میں قوم باہر نکلی ہوئی ہے اور اداروں کو پیغام دے رہی ہے ابھی بھی وقت ہے اس ملک کو چوروں سے بچا لو۔ کہیں ہمارے ہاتھ سے گیم نہ نکل جائے جو جذبہ آج راولپنڈی میں انہوں نے دیکھا ہے ایسا پوری زندگی کی سیاست میں نہیں دیکھا۔ وہ ایسا عمران خان کو خوش کرنے کے لیے نہیں کہہ رہے ہیں۔ لیڈر روز روز نہیں پیدا ہوتے۔ میں تمام اداروں سے یہ کہتا ہوں جلد الیکشن کا اعلان کرا دیا جائے کیونکہ یہ (موجودہ حکومت) ملک نہیں چلا سکتے۔ پاکستان کی بہتری اسی میں ہے کہ فوری الیکشن کروائے جائیں۔