- الإعلانات -

ح 17 جولائی کو قوم عمران نیازی کو آئینہ ضرور دکھائے گی حمزہ شہباز

لاہور: …. وزیراعلیٰ پنجاب میاں حمزہ شہباز نے نیوز کانفرنس کرتے ہوئے

کہا کہحمزہ شہباز کا کہنا تھا کہ 17 جولائی کو قوم عمران نیازی کو آئینہ ضرور دکھائے گی، عمران نیازی آپ پہلے توشہ خانہ، فارن فنڈنگ، فرح گوگی کی اربوں کی غبن کا حساب دیں۔ انہوں نے بتایا کہ ریاست مدینہ میں گھڑیوں کی لائن لگ گئی، دوست ممالک نے جو کروڑوں کی گھڑیاں دیں اس پیسے کو آپ نے اپنی جیب میں ڈالا اور عوام کو جواب نہیں دیا۔ ابھی فارن فنڈنگ کا کیس بھی آئے گا۔ وزیراعلیٰ پنجاب نے کہا کہ پنجاب بھر میں 100 یونٹس سے کم بجلی استعمال کرنے والوں کی اوسط 44 لاکھ سے 90 لاکھ خاندان سالانہ بنتی ہے، ایک خاندان کے 6 افراد بھی شامل کریں تو ساڑھے پانچ کروڑ صوبے کی عوام کا جو غریب ترین طبقہ ہے اور صوبے کی آدھی آبادی بنتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ پچھلے 6 ماہ میں جن لوگوں نے 100 یونٹ بجلی استعمال کی ہے، پنجاب حکومت 100 یونٹ تک بجلی استعمال کرنے والوں کو 100 ارب روپے کی سبسڈی سے مفت بجلی فراہم کرنے جارہی ہے، آج کے بعد 100 یونٹ استعمال کرنے والے گھریلو صارفین کو بجلی کا بوجھ اٹھانے کی فکر سے آزاد ہوجانا چاہیے۔