- الإعلانات -

 پنجاب کی ترقی کے دشمن کا نام عمران خان ہے مریم نواز

لاہور:۔۔۔۔۔ پاکستان مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز نے کہا ہے کہ

کہا کہ تاریخ کے بڑے سکینڈلز عمران خان کے دور میں آئے، الزامات میرے قائد نواز شریف پر بھی لگے لیکن ایک بھی ثابت نہیں ہوا، میرے والد کو چھوڑنے والوں نے بھی کہا یہ شخص کرپٹ نہیں، پنجاب کی ترقی کے دشمن کا نام عمران خان ہے، پورے ملک سے عمران خان کی سیاست کا صفایا ہونے جا رہا ہے، پنجاب کو لوٹنے والے گینگ کا سرغنہ عمران خان تھا، ان کی حکومت میں کہیں سڑکیں ٹوٹ گئیں، کہیں کچرے کے انبار لگ گئے، اب پنجاب ترقی کرے گا، پنجاب کا مینڈیٹ پھر کسی کو چھینے کی اجازت نہیں دیں گے،  پنجاب کی ترقی کے دشمن کا نام عمران خان ہے ان خیالات کا اظہار انھوں نے لاہور کے حلقے پی پی 170 میں ضمنی الیکشن سے قبل ویلنشیا ٹاؤن میں انتخابی جلسے سے خطاب کرتے ہوئے کیا