- الإعلانات -

وزیراعظم کاعید پر بڑا پیکج دینے کا فیصلہ

اسلام آباد:۔۔۔۔وزیراعظم شہباز شریف نے غریب عوام کو عید پر سبسڈی دینے کے لئے بڑا ریلیف پیکج دینے کا فیصلہ کیا ہے۔ ذرائع کے مطابق ریلیف پیکج ایک سال کیلئے 68 ارب روپے سے زائد کا ہوگا، وزیراعظم کی ہدایت پر وزارت صعنت وپیداوار نے سمری تیار کرلی ہے جس کے مطابق وزیراعظم پیکج کے تحت 5 بنیادی اشیاء  آٹا، چینی، گھی، دالوں اور چاول پرپر سبسڈی مزید ایک سال کیلئے جاری رہے گی وزیراعظم پیکج کی سمری کی منظوری اقتصادی رابطہ کمیٹی اور کابینہ سے لی جائے گی