- الإعلانات -

پاکستان ریلوے نے مسافروں کو انتظار کی سولی پر چڑھا دیا

پاکستان ریلوے نے عید الاضحیٰ کے موقع پر گھر جانے والے مسافروں کو انتظار کی سولی پر چڑھا دیا۔

کراچی سے اندرون ملک مسافر ٹرینوں کی روانگی 2 سے 3 گھنٹے تاخیر کا شکار ہونے لگی، لاہور جانے والی شالیمار ایکسپریس 3 گھنٹے سے زائد تاخیر کا شکار ہوئی، جبکہ پشاور روانگی کے لیے عوامی ایکسپریس ایک گھنٹہ 45 منٹ تاخیر سے روانہ ہوئی۔

پشاور جانے کے لئے 10 بجے روانہ ہونے والی رحمن بابا ایکسپریس تاحال روانہ نہیں ہوسکی ہے، اور کراچی سے حویلیاں جانے والی ہزارہ ایکسپریس بھی ڈیڑھ گھنٹہ تاخیر سے روانہ ہوئی۔