- الإعلانات -

دعا زہرہ کی عمر 15-16 سال کے درمیان ہے، نئی میڈیکل رپورٹ

دس رکنی میڈیکل بورڈ نے 7 جولائی کی سماعت سے پہلے رپورٹ عدالت میں جمع کرا دی ہے، جس کے مطابق دعا زہرہ کی عمر 15-16 سال کے درمیان ہے۔

میڈٰکل بورڈ نے گذشتہ روز جوڈیشل مجسٹریٹ (شرقی) کی عدالت میں رپورٹ جمع کرائی، جس میں بتایا گیا ہے کہ کلائی، کہنی اور دانتوں کے ایکسرے کے بعد لڑکی کی عمر کا تعین 15 سے 16 کے درمیان ہوتا ہے۔

خیال رہے کہ یہ اس مقدمے میں دوسری میڈیکل رپورٹ ہے جو پیش کی گئی ہے، پہلی رپورٹ کے مطابق دعا زہرہ کی عمر کا تعین 16 -17 کے درمیان لگایا گیا تھا، تاہم دعا کے والد مہدی علی کاظمی نے اسے عدالت میں چیلنج کر دیا تھا اور دوبارہ ٹیسٹ کرانے کی درخواست کی تھی۔

یاد رہے کہ دعا زہرہ اپریل میں کراچی سے لاہور آئی اور ظہیر احمد نامی لڑکے سے شادی کی، تاہم اس کے والد نے ظہیر احمد پر اغوا کا الزام لگا کر مقدمہ قائم کیا، اور بعد ازاں اپنی بیٹی کو کم عمر کہلوا کر شادی کو غیر قانونی قرار دیے جانے کی عدالت سے استدعا کی۔