- الإعلانات -

اے این ایف کی بڑی کارروائیاں، 280 کلوگرام منشیات برآمد، خاتون سمیت 6 ملزمان گرفتار

انسداد منشیات پولیس (اے این ایف) انٹیلی جنس نے اسلام آباد، پشاور اور کوئٹہ میں 3 بڑی کارروائیاں سرانجام دیں، جس کے نتیجے میں 280 کلوگرام منشیات برآمد، جبکہ ایک خاتون سمیت 6 ملزمان گرفتار ہوئے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق پہلی کارروائی میں اسلام آباد موٹروے ٹول پلازہ کے قریب کھڑی گاڑی سے 111 کلوگرام سے زائد منشیات برآمد ہوئی، برآمد شدہ منشیات میں 64.8 کلوگرام چرس اور 46.8 کلوگرام افیون شامل تھی، اے این ایف نے دورانِ کارروائی حماد قیصر اور شمائلہ نامی خاتون سمیت 3 ملزمان کو گرفتار کیا۔

دوسری کارروائی گورا قبرستان جی ٹی روڈ پشاور کے قریب کی گئی، جس میں کیئا سپورٹیج کار میں سے 108 کلوگرام افیون اور 38.4 کلوگرام چرس برآمد کی گئی، کار سوار عمران اشرف نامی ملزم کو بمع پستول گرفتار کر لیا گیا۔

اے این ایف ذرائع کا کہنا ہے کہ تیسری کارروائی سمنگلی روڈ کوئٹہ پر عمل میں لائی گئی، جس کے مطابق موٹر سائیکل سوار 2 ملزمان کے قبضے سے 22 کلوگرام چرس برآمد ہوئی، دونوں ملزمان کی شناخت سیف اللّٰہ اور بسم اللّٰہ کے نام سے ہوئی ہے۔