- الإعلانات -

سوشل میڈیا پر لوگوں کو ہراساں اور غیر اخلاقی مواد اپلوڈ کرنے والوں کے خلاف کریک ڈاؤن کا فیصلہ

وفاقی وزیر داخلہ رانا ثنا اللہ کی زیر صدارت اجلاس میں سوشل میڈیا پر لوگوں کو ہراساں کرنے اور غیر اخلاقی مواد اپلوڈ کرنے والوں کا معاملہ زیر غور آیا، اور فیصلہ کیا گیا کہ ملوث افراد کے خلاف سخت کریک ڈاؤن کیا جائے۔

وفاقی ویزر داخلہ نے ڈی جی ایف آئی اے کو ہدایت کی کہ وہ سوشل میڈیا پر عام لوگوں کو ہراساں کرنے والوں اور حیا باختہ ویڈیوز چڑھانے والوں کے خلاف سخت کارروائی کریں۔

تفصیلات کے مطابق اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ سائبر کرائم قوانین کو مؤثر بنایا جائے گا، نیز ہراسگی اور کردار کشی کے معاملے پر ’پیکا قوانین‘ میں ترامیم بھی کیا جائیں گی، اس کے بعد مذکورہ معاملات پر اجلاس میں ورکنگ گروپ بنا دیے گئے، جبکہ لوگوں کی شکایات کے ازالے کے لیے ایف آئی اے نے رابطہ نمبرز بھی جاری کر دیے۔

وزیر داخلہ رانا ثنا اللہ نے اجلاس کے دوران کہا کہ سوشل میڈیا پر توہین آمیز مواد اور کردار کشی کسی صورت قابل قبول نہیں، سوشل میڈیا پر غیر اخلاقی مواد کی تشہیر سے معاشرے میں انارکی کا اندیشہ ہے، ملوث افراد کے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی۔