- الإعلانات -

پاکستان کو بچانا صرف فوج کی ذمہ داری نہیں ہم سب کا ملک ہے اور ہم اس کی حفاظت کرینگے.خورشید شاہ

اسلام آباد : پاکستان کے قانون ساز ادارے ایوان زیریں یعنی قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف اور پیپلز پارٹی کے مرکزی رہنماءخورشید شاہ نے کہا ہے کہ پارلیمنٹ اور جمہوریت کا تختہ الٹنے پر بہت کچھ ہوسکتا ہے قومی اسمبلی میں آپریشن ضرب عضب سے متعلق سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے خورشید شاہ نے کہاکہ پاکستان کو بچانا صرف فوج کی ذمہ داری نہیں بلکہ ہم سب کا ملک ہے اور ہم اس کی حفاظت کرینگے انہوںنے کہاکہ پیپلز پارٹی کے رہنماﺅں نے جمہوریت کیلئے شہادتیں پیش کیں اور صعوبتیں برداشت کیں جمہوریت ہی کی خاطر ہم جیلوں میں گئے اور کوڑے کھائے اگر جمہوریت کو ڈی ریل کیا گیا تو بہت کچھ ہوسکتا ہے ۔