- الإعلانات -

کراچی میں نامعلوم افراد نے بینرز لگانے کا سلسلہ شروع کردیا

ریگل چوک، صدر میں لگائے گئے بینر پر فاروق ستار اور رابطہ کمیٹی پاکستان کے خلاف نعرے درج ہیں جبکہ اس سے قبل سندھ ہائیکورٹ کے قریب لگائے گئے بینر پر ’ قائد کا غدار موت کا حقدار‘ درج تھا۔

دوسری جانب کراچی میں ہائیکورٹ اور صدر میں بینرزلگانےکاآئی جی سندھ نےنوٹس لے لیا، ترجمان کے مطابق آئی جی سندھ اے ڈی خواجہ نے ایڈیشنل آئی جی اورڈی آئی جیز کو اقدامات کی ہدایت کی ہے۔

ترجمان کا کہنا ہے کہ آئی جی سندھ نے کہا کہ شرپسند عناصر خوف وہراس پھیلانے کی کوشش کررہے ہیں، کراچی میں بینرز لگانا صوبےکے امن کو سبوتاژ کرنے کی کوشش ہے۔