- الإعلانات -

راولپنڈی میں میٹرو بس انجن میں آگ لگنے سے مکمل طورتباہ

راولپینڈی۔۔۔۔۔۔۔۔ راولپنڈی میں میٹرو بس اسٹیشن پر انجن میں آگ لگنے سے بس مکمل طور پر جل گئی۔میٹرو بس انتظامیہ کا کہنا ہے کہ آگ میٹرو بس کے انجن میں لگی جو پوری بس میں پھیل گئی، بس میں سوار افراد محفوظ رہے تاہم بس مکمل جل گئی۔ بس میں سوار مسافروں نے شیشے توڑ کر اپنی جانیں بچائی ریسکیو حکام کے مطابق میٹرو بس میں آگ لگنے کا واقعہ مری روڈ رحمان آباد میٹرو اسٹیشن پر پیش آیا، میٹرو بس آگ لگنے کی وجہ سے مکمل طور پر جل گئی، آگ پر قابو پا لیا ہے اور کولنگ کا عمل جاری ہے۔انتظامیہ کے مطابق راولپنڈی میٹرو بس میں آگ لگنے کی مزید وجوہات جاننے کی کوشش کر رہے ہیں۔ ریسکیو 1122کے ذرائع کے مطابقمیٹرو سٹیشنن رحمان آباد مری روڑ میں میٹرو اسٹیشن میں آگ لگنے پر ج قریب ترین ایمبولینس، فائرٹرک اور ریسکیو وہیکل کو موقع پر روانہ کیا ۔ایمرجنسی گاڑیاں لوکیشن پر موجود ہیں-آگ بھجانے کا عمل جاری ہے-سٹاف کے مطابق میٹرو اسٹیشن پر میٹرو بس کوآگ لگی ہے اور آگ کنٹرول کرلی گئ ہے، کولنگ کا عمل ختم ہو گیا ہے-