- الإعلانات -

وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری کی سنگاپور کے وزیر خارجہ سے ملاقات

اسلام آباد۔۔۔۔ وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری نے سنگاپور کے وزیر خارجہ ووین بالاکرش سے ملاقات کی دونوں رہنمائوں کے مابین دو طرفہ تجارتی و اقتصادی تعلقات کو فروغ اور دیگر امور ہائے باہمی دلچسپی پر تبادلہ خیال کیا گیا دونوں رہنمائوں کی جانب سے اقتصادی روابط پاکستان اور سنگاپور کے تعلقات کا مرکزی ستون قرار۔ دیا گیاملاقات میں خطہ کی عمومی صورتحال اور امن و استحکام کا جائزہ لیا گیادونوں رہنمائوں کے درمیان باہمی تعاون اور دیگر شعبہ ہائے زندگی میں اشتراک کو فروغ دینے پر اتفاق کیا گیا وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری کی اپنے سنگاپور کے ہم منصب سے یہ ملاقات 29 واں آسیان ریجنل فورم کے وزارتی اجلاس کے موقع پر کمبوذذڈیا میں ہوئی۔ وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری جنوب مشرقی ایشیائی اقوام کی تنظیم کے وزراء خارجہ کے اجلاس میں شرکت کے لیئے سہ روزہ دورہ پر کمبوڈیا میں موجود ہیں