- الإعلانات -

اپوزیشن جماعتوں کا نااہلی ریفرنسز پر اجلاس آج طلب

خورشیدشاہ اور شاہ محمودقریشی کی مشاورت کے بعد اپوزیشن جماعتوں کا اجلاس آج طلب کرلیا گیا ۔

نااہلی ریفرنسزپر اسپیکر ایاز صادق کی رولنگ کے خلاف مشترکہ لائحہ عمل بنانے پر غور،قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف خورشید شاہ نے صحافیوں سے گفتگوکرتے ہوئے کہا کہ اسپیکر کو غیرجانبدارانہ طور پر چلنا چاہیے ،اپوزیشن جماعتوں کےرہنماؤںنےاجلاس کل طلب کیاہے۔

قائد حزب اختلاف نے کہا کہ اسپیکرنےوزیراعظم کےخلاف اپوزیشن کےریفرنسزمستردکردیے،اسپیکر نے اپوزیشن کے ریفرنسز مسترد کرنے کی وجوہات نہیں بتائیں،فہمیدہ مرزا نےوجوہات دےکروزیراعظم گیلانی سےمتعلق ریفرنس مستردکیا تھا۔

خورشید شاہ نے کہا کہ اسپیکرکوعہدےکااحترام کرناچاہیے اورغیرجانبدارانہ طورپرچلناچاہیے،ان کے غیرجانبدار ہونے سے ہی حکومت کی جان بچ سکتی ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ اسپیکر کی رولنگ عدالت میں چیلنج کرنے کی روایت ہے،اسپیکرکی رولنگ کیخلاف آئین اورقانون کے مطابق لائحہ عمل اپنائیں گے۔

دوسری جانب پاکستان تحریک انصاف کے رہنما شاہ محمود قریشی کہتے ہیں کہ عمران خان کل قومی اسمبلی میں آکراپنا نکتہ نظر پیش کریں گے۔