- الإعلانات -

پاکستان میں دہشتگردی کے لئے بھارت مالی امداد فراہم کررہا ہے،دفترخارجہ

اسلام آباد : ترجمان دفترِخارجہ نے کہا کہ پاکستان میں دہشتگردی کے لئے بھارت مالی امداد فراہم کررہا ہے، بھارتی جاسوس کلبھوشن کا بیان بھارت کی پالیسیوں کا عکاس ہے۔

ترجمان دفترخارجہ نفیس زکریا نے میڈیا بریفنگ میں کہا کہ پاکستان دہشتگردی کا سب سے زیادہ شکار ہے، پاکستان اور امریکا دہشت گردی کے خلاف جنگ میں اتحادی ہیں، دنیا نے پاکستان کی انسدادِ دہشتگردی کی کوششوں کو تسلیم کیا ہے