- الإعلانات -

رائیونڈمیں نقصان ہوا توذمہ دارعمران خان ہونگے،طلال چوہدری

مسلم لیگ ن کے رہنما طلال چوہدری کا عمران خان کے اعلان کے جواب میں کہنا ہے کہ رائیونڈ میں نقصان ہوا تو اس کے ذمہ دار عمران خان ہوں گے ۔

انہوں نے کہا کہ عمران خان پر ترس آتا ہے، بچوں سے ڈرنے والے رائیونڈ پر چڑھائی کی کوشش کر رہے ہیں، جو لوگ اپنی خواتین کارکنوں کی حفاظت نہیں کر سکتے وہ کسی کے گھر کا کیا احترام کریں گے۔

انہوں نے مزید کہا کہ جہانگیر ترین دن میں اکڑتے ہیں اور رات میں پچھلے دروازے سے آکر معافی مانگتے ہیں، وزیر اعظم جہانگیر ترین کی تقریر سننے نہیں آئے تھے۔

طلال چوہدری کا یہ بھی کہنا تھا کہ جو کرپشن دوسروں کے گھروں میں دیکھ رہے ہیں، وہ اپنے ارد گرد دیکھیں۔