- الإعلانات -

عوامی تحریک کا رائیونڈ مارچ میں شرکت نہ کرنیکا اعلان

پاکستان عوامی تحریک نے رائے ونڈ مارچ میں شرکت نہ کرنے کا اعلان کیا ہے، سربراہ عوامی تحریک طاہر القادری کا کہنا ہے کہ بطور قائد فیصلہ کیا ہے کہ رائے ونڈ مارچ نہیں کریں گے۔

انہوں نے مزید کہا کہ ہمارا اٹل فیصلہ ہے کہ رائے ونڈ نہیں جائیں گے،رائے ونڈ مارچ سے بے امنی کا خطرہ ہے، ممکن ہے کوئی کارکن مشتعل ہوکر چادراور چار دیواری کے خلاف ہوجائے