- الإعلانات -

متحدہ قومی موومنٹ کے دعوے جھوٹے رہ گئے-مولا بخش چانڈیو

مشیر اطلاعات سندھ مولا بخش چانڈیو نے کہاہے کہ متحدہ قومی موومنٹ کے دعوے جھوٹے رہ گئے ،صحیح حلقہ بندیوں کے بعد ایم کیو ایم کو پی ایس 127میں بڑی ناکامی ملی ۔

انہوں نے ایک بیان میں کہا کہ سندھ میں ایم کیو ایم کو بہت سپورٹ کیا ،فاروق ستار سیکورٹی کی بات کررہے ہیں ،جتنی سیکورٹی ضرورت تھی انہیں حکومت فراہم کرچکی ہے۔

واضح رہے کہ آج صبح پی ایس127میں ہارنے والے ایم کیو ایم کے امیدوار وسیم احمد نےسندھ ہائی کورٹ میں غلام مرتضیٰ کی کامیابی کا نوٹیفکیشن روکنے کی درخواست دائر کی ہے