- الإعلانات -

سامیہ شاہدقتل کیس،معطل ایس ایچ او کی ضمانت منظور

پاکستانی نژاد برطانوی لڑکی سامیہ شاہد قتل کیس میں عدالت نے معطل ایس ایچ او عقیل عباس کی ضمانت منظور جبکہ سامیہ کے والد چوہدری شاہد کی ضمانت منسوخ کردی ہے ۔

جہلم کے ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج کی عدالت میں سماعت ہوئی۔جس میں گرفتار ایس ایچ او عقل عباس اور مقتولہ کے ماموں کی ضمانت منظور کرلی گئی ہے جبکہ ملزم شاہد کی درخواست کو مسترد کردیاگیا ہے ۔

عدالت نے سماعت میں معطل ایس ایچ او عقیل عباس اور مقتولہ کے ماموں حق نواز کی درخواست ضمانت ایک ،ایک لاکھ روپے مچلکے پر منظور کرلی گئی ہے جبکہ سامیہ کے والد چوہدری شاہد کی درخواست ضمانت کو مسترد کردیاگیا ہے ۔

واضح رہے کہ سامیہ کو 20جولائی کو جہلم میں قتل کیا گیا تھاکہ جس کا الزام اس کے سابق شوہر چوہدری شکیل پر ہے۔