- الإعلانات -

جنوبی کیرولینا میں پاک امریکا مشترکہ جنگی مشقیں اختتام پذیر، آئی ایس پی آر

راولپنڈی: آئی ایس پی آر کے مطابق جنوبی کیرولینا میں جاری 9 روزہ پاک امریکا مشترکہ جنگی مشقیں اختتام پذیر ہوگئیں۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق 9 روزہ پاک امریکا مشترکہ جنگی انسپائرڈ گمبٹ مشقیں جنوبی کیرولینا میں جاری تھیں جو اختتام پذیر ہوگئی ہیں۔

آئی ایس پی آر کے مطابق اسپیشل سروسزگروپ اورایوی ایشن کے دستوں نے مشقوں میں حصہ لیا جب کہ مشقوں کا مقصد انسداد دہشت گردی میں ایک دوسرے کے تجربات سے استفادہ کرنا تھا۔